دنیا - 14 مارچ 2026
پاکستان نرسنگ کونسل اینڈ مڈ وائفری کا دوسرا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے
تازہ ترین - 14 مارچ 2026
پاکستان نرسنگ کونسل اینڈ مڈ وائفری کا دوسرا اجلاس گزشتہ روز وزارت صحت میں منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق، اجلاس کے دوران صدر اور نائب صدر کے انتخاب کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا، جو کونسل کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس اینڈ ہیلتھ میں گریجویٹ بیچلر آف سائنس اِن نرسنگ پروگرام کے لیے پانچ اضافی نشستوں کی متفقہ منظوری دی گئی۔
یہ نشستیں پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ قومی ہیروز کے خاندانوں کی معاونت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اجلاس میں یہ بھی زور دیا گیا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے نظام میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
وفاقی وزیر صحت کے مطابق نرسنگ کے شعبے میں اصلاحات جاری ہیں اور اسے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جبکہ کونسل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات مسلسل جاری رکھے جائیں گے۔
دیکھیں

