انٹرٹینمنٹ - 25 مارچ 2026
ثانیہ اشفاق کا دعویٰ: نائلہ راجہ میرے بچوں میں سے ایک لینا چاہتی ہیں
کھیل - 25 مارچ 2026
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ نائلہ راجہ ان کے بچوں میں سے ایک بچہ لینا چاہتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے 6 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کی، جبکہ ثانیہ اس وقت اپنے تین بچوں کی تنہا پرورش کر رہی ہیں اور عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی کر چکے ہیں۔
ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں کہا کہ “میرا گھر تباہ کرنے والی اب میرا ایک بچہ لینا چاہتی ہے”، اور واضح کیا کہ وہ کبھی بھی ایسی خاتون کو اپنے بچوں کی زندگی کا حصہ نہیں بننے دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کو ہر حال میں محفوظ رکھیں گی اور کسی بھی صورت میں ایسے اثرات کو ان پر نہیں پڑنے دیں گی۔
یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019 میں ہوئی تھی جبکہ دسمبر 2025 میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔
دیکھیں

