تازہ ترین - 25 مارچ 2026
برطانوی پارلیمنٹ میں راحت فتح علی خان کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا
انٹرٹینمنٹ - 25 مارچ 2026
عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
تقریب میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ طارق احمد، محمد یاسین اور افضل خان سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس پروقار تقریب کا اہتمام پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا۔
قبل ازیں راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان نے لندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کی، جہاں انہوں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے داد سمیٹی۔
راحت فتح علی خان نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، اور یہ کامیابی والدین کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ہی بنگالی زبان میں اپنا نیا گانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
دیکھیں

