وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور ایران جنگ پر مشاورت

news-banner

پاکستان - 25 مارچ 2026

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔

 

ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعظم نے ایران جنگ کے تناظر میں پاکستان کے کردار سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔

 

اس موقع پر وزرائے اعلیٰ کو صوبوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات متوقع ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر بات چیت کی جائے گی۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ ثالثی سے متعلق فیصلوں پر صدر کو آگاہ کریں گے۔