پی ایس ایل 11: کپتانوں کا بہترین کارکردگی اور ٹرافی جیتنے کا عزم

news-banner

کھیل - 25 مارچ 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں شامل ٹیموں کے کپتانوں نے بہترین کرکٹ کھیلنے اور ٹرافی جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم کی تیاری مکمل ہے اور ٹورنامنٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ 

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال پی ایس ایل کے لیے کامیاب رہے ہیں اور مستقبل میں بھی شاندار کرکٹ جاری رہے گی۔

 

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ شائقین کو اسٹیڈیم میں مس کریں گے، تاہم ٹیمیں ایسی کرکٹ پیش کریں گی جس سے مداح ٹی وی پر بھی لطف اندوز ہو سکیں۔

 

راولپنڈی کی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل مستقبل میں مزید کامیاب ہوگا اور لیگ کا معیار مسلسل بہتر ہوتا جائے گا۔