ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز مسترد کردیں

news-banner

دنیا - 25 مارچ 2026

ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

 

ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام نے کہا کہ امریکہ کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور وہ غیرمناسب پائی گئیں۔

 

حکام کا کہنا تھا کہ ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت خود طے کریں۔

 

ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔

 

حکام نے مزید کہا کہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا رُکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے، اور ایرانی دفاعی کارروائیاں اپنی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔