صنعتی صارفین کے لیے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور

news-banner

کاروبار - 25 مارچ 2026

پاور ڈویژن صنعتی صارفین کے لیے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔

 

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق صنعتی صارفین کو ٹائم آف یوز (TOU) کے تحت مختلف اوقات میں مختلف نرخوں کا اختیار ملے گا، جبکہ فکسڈ چارجز زیادہ سے زیادہ طلب کی بنیاد پر مقرر کیے جائیں گے۔

 

صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی، جس سے پیک ڈیمانڈ کم ہونے کے نتیجے میں بجلی کے نظام پر دباؤ کم ہو سکتا ہے۔

 

ترجمان نے مزید کہا کہ سستی بجلی سے صنعتی پیداوار اور مسابقت میں اضافہ متوقع ہے۔

 

پاور ڈویژن نے مجوزہ ٹیرف پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا ہے، صنعتی صارفین اور چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی، جبکہ ملٹی ٹیرف TOU پر پہلی آن لائن مشاورتی کانفرنس 26 مارچ کو ہوگی۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات طویل مدتی معاشی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گی، اور نیا ٹیرف نظام توانائی کی بچت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔