تازہ ترین - 25 مارچ 2026
لائسنسنگ کے بعد فائیو جی انفراسٹرکچر میں اہم پیش رفت
تازہ ترین - 25 مارچ 2026
لائسنسنگ کے بعد پاکستان میں فائیو جی انفراسٹرکچر میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جاز نے ملک میں 177 فائیو جی سائٹس کو فعال کر دیا ہے، جبکہ زونگ کی جانب سے 150 فائیو جی سائٹس فعال کی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں اہم عمارتوں اور مراکز کے قریب بھی فائیو جی سائٹس فعال کر دی گئی ہیں، جن میں ریڈ زون اور بلیو ایریا میں پارلیمنٹ سمیت مختلف سیکٹرز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس وقت 103 برانڈز کی 2254 ڈیوائسز پر فائیو جی نیٹ ورک فعال ہے، تاہم آئی فون اور سام سنگ کی جانب سے تاحال فائیو جی اپ ڈیٹ فراہم نہیں کیا گیا۔
دیکھیں

