ریشم: مجھے خوف ہے کہ کوئی محض شہرت کے لیے مجھ سے شادی نہ کرے

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 25 مارچ 2026

پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا خوف ہے کہ کوئی شخص صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے ان سے شادی نہ کرے۔

 

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے مسلسل کام کر رہی ہیں اور ایک خود مختار اور محنتی خاتون ہونے پر شکر گزار ہیں، لیکن انہیں لگتا ہے کہ ان کی قسمت میں کسی مرد کی کمائی شامل نہیں۔

 

ریشم نے شادی کے موجودہ رجحانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے اور کھلے دل انسان سے شادی کرنا چاہتی ہیں، جو مالی وسائل فراہم کر سکے تاکہ وہ انہیں لنگر اور دیگر فلاحی کاموں میں استعمال کر سکیں۔

 

اداکارہ نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں لوگ شہرت کے لیے ازدواجی تعلقات قائم کرنے کا رجحان رکھتے ہیں، اور وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کا تصور نہیں کر سکتیں جو کچھ دن کی شہرت کے بعد ان کا ساتھ چھوڑ دے۔