سہیل احمد: عمران خان کرکٹ کے ہیرو تھے لیکن سیاسی ہیرو نہیں

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 25 مارچ 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ کے ہیرو ضرور تھے، لیکن انہیں سیاسی ہیرو نہیں سمجھتے۔

 

سہیل احمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ 

 

شو کے دوران ان سے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں ان کی رائے پوچھی گئی۔

 

اداکار نے کہا کہ عمران خان قومی ہیرو ہیں، اس بات سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا۔ 

 

اگرچہ وہ اب کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، ہیرو تو ہیرو رہتا ہے۔

 

سہیل احمد نے مزید کہا کہ عمران خان انہیں بڑے پیارے لگتے تھے، لیکن وہ انہیں سیاسی ہیرو نہیں سمجھتے اور صرف سیاست کی بنیاد پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ان سے نفرت کرتے ہیں۔

 

ان کے اس بیان کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔