ایپل نے برطانیہ میں صارفین کے لیے عمر کی تصدیق لازمی قرار دے دی

news-banner

تازہ ترین - 26 مارچ 2026

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے برطانیہ میں صارفین کے لیے عمر کی تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین کو اپنی عمر کی تصدیق کے لیے کریڈٹ کارڈ یا سرکاری شناختی دستاویز فراہم کرنا ہوگی۔ 

 

یہ شرط آئی فون اور آئی پیڈ کے تازہ ترین سافٹ ویئر اپڈیٹ کے بعد نافذ کی گئی ہے۔

 

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ صارفین مخصوص سروسز تک رسائی کے لیے مطلوبہ عمر رکھتے ہوں۔

 

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بچوں کی آن لائن حفاظت کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش اور بحث میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

ایپل کے سپورٹ پیج کے مطابق کمپنی کریڈٹ کارڈ ویری فکیشن یا شناختی دستاویز اسکین کے ذریعے اس بات کی تصدیق کرے گی کہ صارف کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔