بھارت نے دہشت گرد حملے کے شواہد شیئر نہیں کیے، بلاول بھٹو زرداری

news-banner

پاکستان - 04 جولائی 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے حالیہ دہشت گرد حملے کے حوالے سے نہ صرف پاکستان بلکہ اپنی ہی عوام کے ساتھ بھی شواہد شیئر نہیں کیے۔

 

عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت کی نسبت پاکستان کو دہشت گردی کے زیادہ سنگین اور مسلسل خطرات کا سامنا رہا ہے، اور پاکستان نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے نہ تو پاکستان کو اور نہ ہی عالمی برادری کو کوئی ثبوت فراہم کیے، جو کہ ایک سنجیدہ تشویش کا باعث ہے۔

 

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے دہشت گردی میں ملوث ہونے سمیت کئی دیگر معاملات پر تحفظات ہیں، جن پر توجہ دینا ضروری ہے۔