ایٹمی توانائی ایجنسی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ایران سے معائنہ کار واپس بلالیے

دنیا - 04 جولائی 2025
عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اپنے معائنہ کاروں کی ٹیم کو ایران سے واپس بلا لیا ہے۔
ایجنسی کے مطابق، معائنہ کاروں کی ایک ٹیم آج بحفاظت ویانا، آسٹریا میں واقع ہیڈ کوارٹر پہنچ چکی ہے۔
IAEA کے ڈائریکٹر جنرل، رافائل گروسی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران میں نگرانی اور تصدیق کے عمل کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے بات چیت کا دوبارہ آغاز ضروری ہے۔