کھیل - 08 اپریل 2026
ایران اور امریکا فوری جنگ بندی پر متفق، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان
دنیا - 08 اپریل 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جو لبنان سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے اس پیش رفت کو دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام تنازعات کے مستقل حل کے لیے دونوں ممالک کے وفود کو 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے مطابق “اسلام آباد مذاکرات” سے پائیدار امن کے قیام کی امید ہے اور آئندہ دنوں میں مزید مثبت پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
دیکھیں

