پاکستان - 01 اکتوبر 2025
بیوٹی پارلر میں جنریٹر کے دھوئیں سے 9 خواتین بے ہوش

پاکستان - 19 جولائی 2025
راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ ففتھ روڈ پر واقع ایک خواتین بیوٹی پارلر میں جنریٹر کے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث 9 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب بجلی بند ہونے پر بیوٹی پارلر میں جنریٹر چلایا گیا جس کا دھواں مناسب نکاسی نہ ہونے کے باعث بند کمرے میں جمع ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ خواتین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق تمام خواتین کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جبکہ بیوٹی پارلر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔