آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلباء سے خصوصی گفتگو

news-banner

پاکستان - 21 جولائی 2025

آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام 2025 کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں ملک بھر کے 33 شہروں سے 150 سے زائد جامعات اور تعلیمی اداروں کے 6,500 سے زائد طلباء شریک ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انٹرنشپ میں شامل طلباء سے خصوصی گفتگو کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔

طلباء نے کہا کہ: "پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔"

طلباء نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان کی تاریخی کارکردگی کو قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ نوجوان نسل کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی، آج بھی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔

طلباء نے ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ: "ہم ان کی ناپاک کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔"