بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، تمام فیصلے واپس لیے جائیں — علی امین گنڈاپور

پاکستان - 23 جولائی 2025
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ بانی تحریک انصاف کی گرفتاری اور سزا کو نہ صرف غیر آئینی بلکہ عوام کی رائے پر حملہ سمجھتے ہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام پر مبنی فیصلے ناقابل قبول ہیں، اور جو بھی غیر قانونی اقدامات کیے گئے ہیں، انہیں واپس لینا ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی نئی جدوجہد کا آغاز ہوگا، اور وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے خود تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی جدوجہد میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔