عظمیٰ بخاری: 9 مئی کے ذمہ دار پاکستان کے دشمن ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

news-banner

پاکستان - 23 جولائی 2025

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر پاکستان کے اصل دشمن ہیں۔ انہوں نے ان واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظرِ عام پر لاتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ان مقدمات کے فیصلے آنا شروع ہو چکے ہیں۔

 

عظمیٰ بخاری کے مطابق 9 مئی کی منصوبہ بندی، اس میں شامل افراد اور حملوں کی تفصیلات سب سامنے آ چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے مجسمے جلانے والوں نے ریاست پر حملہ کیا، اور ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، اور اب اس معاملے میں کوئی ابہام باقی نہیں رہا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر تمام ٹرائل کورٹس کو چار ماہ میں مقدمات کے فیصلے سنانے کا پابند کیا گیا ہے، اور 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کے سرپرست قانون سے نہیں بچ سکیں گے۔