مدھیا پردیش میں گھوڑوں کی لڑائی کا انوکھا منظر، ایک گھوڑا رکشے میں جا گھسا

انٹرٹینمنٹ - 25 جولائی 2025
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبل پور میں دو گھوڑوں کی لڑائی نے اس وقت ڈرامائی شکل اختیار کر لی جب لڑتے لڑتے ایک گھوڑا اچانک ایک رکشے میں جا پھنسا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے کے لوگوں نے سڑک پر گھوڑوں کی لڑائی کو روکنے کے بجائے نظر انداز کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں گھوڑے جھگڑتے جھگڑتے ایک قریبی شو روم میں گھس گئے اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گھوڑا لڑتے لڑتے رکشے میں جا گرتا ہے، جبکہ آس پاس موجود لوگ تماشائی بنے منظر دیکھتے رہتے ہیں۔