علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر ردعمل: "میرٹ پر انتخاب ہونا چاہیے تھا"

news-banner

پاکستان - 02 اگست 2025

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹ میں انتخاب سے متعلق سوال کیا۔

 

صحافی نے استفسار کیا کہ "مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں، جبکہ آپ تو ان کی مخالفت کر رہی تھیں؟"

 

اس پر علیمہ خان نے جواب دیا:"انصاف ہونا چاہیے تھا، سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے۔ اگر میرٹ کی بات کی جائے تو مشعال کے علاوہ بھی کئی اہل امیدوار موجود تھے۔"

 

یاد رہے کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہیں 86 ووٹ ملے، جب کہ اپوزیشن کی حمایت یافتہ امیدوار مہتاب ظفر کو 53 اور صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا۔