عتیقہ اوڈھو نے شادی شدہ زندگی کو لاحق خطرے کا انکشاف کر دیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 02 اگست 2025

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث مشکل کا شکار ہو چکی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اپنے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ شو کے لیے ڈرامے دیکھنے اور تجزیہ کرنے میں اتنی مصروف ہو چکی ہیں کہ شوہر کے ساتھ وقت گزارنا ممکن نہیں رہا۔

 

انہوں نے بتایا، "میرے شوہر ڈاکٹر ثمر خان مسلسل شکوہ کرتے ہیں کہ میں ان سے بات نہیں کرتی، دن رات صرف ڈرامے دیکھتی ہوں، جس سے ہمارے درمیان فاصلے پیدا ہو رہے ہیں۔"

 

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ان کے ٹی وی شو کی تیاری کے لیے مسلسل ڈرامے دیکھنا پڑتا ہے جس سے ان کا طرزِ زندگی اور گھر کا ماحول متاثر ہو رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا، "ہمیں اس کام کے لیے مکمل ہوم ورک کرنا ہوتا ہے کیونکہ ہمارا تجزیہ عوام کی رائے اور انڈسٹری کے معیار پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس لیے یہ کام سنجیدگی اور لگن سے کرنا ضروری ہے۔"