اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

پاکستان - 03 اگست 2025
اسلام آباد – رات 12 بج کر 10 منٹ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، صوابی، ظفر وال، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، مری، جہلم اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے قریب روات کے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر کی دوری پر واقع تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔