لاہور میں بارش کے باعث حادثات، ایک جاں بحق، چار زخمی

پاکستان - 03 اگست 2025
شہر میں ہونے والی تیز بارش اور آندھی کے نتیجے میں مختلف حادثات پیش آئے، جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں ایک گھر کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گجر پورہ میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث سائن بورڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے دونوں مقامات پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں۔