اسپین نے صرف 21 ہزار روپے میں یورپ کا سب سے سستا ویزا متعارف کرا دیا

news-banner

دنیا - 04 اگست 2025

یورپ کے خوبصورت مگر مہنگے ترین ملکوں میں شمار ہونے والے اسپین نے غیر یورپی شہریوں کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے یورپ کا سب سے کم قیمت "ڈیجیٹل نومیڈ ویزا" متعارف کرا دیا ہے، جس کی فیس صرف 75 ڈالر (تقریباً 21 ہزار پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ ویزا اسپین کے "اسٹارٹ اپ ایکٹ" کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر سے باصلاحیت ریموٹ ورکرز اور ڈیجیٹل فری لانسرز کو اسپین میں کام اور قیام کی سہولت دینا ہے۔


یہ ویزا ایک سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے، جس میں توسیع بھی ممکن ہے۔

 

کون حاصل کر سکتا ہے؟

  • صرف غیر یورپی شہری اس ویزے کے لیے اہل ہیں۔
  • ویزا ہولڈر کو ریمورٹ کام کرنا ہوگا۔
  • آمدنی کا کم از کم 80 فیصد حصہ اسپین سے باہر سے حاصل ہونا چاہیے۔
  • موجودہ کمپنی یا کلائنٹ کے ساتھ کم از کم 3 ماہ کام کا تجربہ ہو۔
  • جس کمپنی یا خود کا کاروبار دکھایا جائے، وہ کم از کم ایک سال سے فعال ہو۔
  • مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔
  •  

ویزے کے فوائد:

  • یورپ کا سب سے سستا ورک ویزا (صرف 75 ڈالر)
  • ایک سالہ قیام کی اجازت، جس میں توسیع ممکن
  • غیر ہسپانوی کمپنیوں یا کلائنٹس کے لیے کام کی اجازت
  • مقررہ آمدنی کی حد پوری ہونے پر خاندان کو بھی اسپین لانے کی اجازت
  • روایتی ورک ویزوں کے مقابلے میں زیادہ آسان اور کم پیچیدہ عمل
  •  

درخواست کا طریقہ:

درخواست دہندگان اپنے ملک سے یا اسپین میں موجودگی کے دوران بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
انہیں ریمورٹ جاب یا فری لانس معاہدے، آمدنی کے ذرائع، اور صاف کریمنل بیک گراؤنڈ کے ثبوت کے ساتھ اپلائی کرنا ہوگا۔