سینیٹر اعظم سواتی کو تین مقدمات میں 28 اگست تک راہداری ضمانت مل گئی‘پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ

news-banner

پاکستان - 04 اگست 2025

پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کو تین مختلف مقدمات میں گرفتاری سے بچاؤ کے لیے 28 اگست تک راہداری ضمانت دے دی ہے۔

 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کے خواہاں ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ پیشی سے قبل انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، جس سے ان کا بنیادی قانونی حق متاثر ہو سکتا ہے۔

 

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ راح داری ضمانت دی جائے تاکہ اعظم سواتی آزادانہ طور پر مقررہ عدالتوں میں پیش ہو سکیں۔

 

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کو 28 اگست تک عبوری تحفظ فراہم کر دیا۔

 

سیاسی تناؤ کے ماحول میں یہ فیصلہ خاص اہمیت رکھتا ہے، جہاں اپوزیشن کے رہنماؤں کی جانب سے عدالتی تحفظ کے حصول کی کوششیں جاری ہیں۔