تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج، 45 نامعلوم افراد بھی نامزد

پاکستان - 04 اگست 2025
ہنجروال پولیس نے ٹریفک بلاک کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب پولیس اور وکلاء کے درمیان مزاحمت کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔
درج شدہ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا کے بیٹے فضل عباس بارا، بھتیجے نبیل جہانگیر بارا سمیت 45 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو ایک منصوبہ بندی کے تحت دو روز بعد رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ وکلاء کی جانب سے کارکنان کی رہائی کے لیے قانونی اقدامات کی تیاری کی جا رہی ہے۔