تمنا بھاٹیا کا عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر ردعمل: "انٹرنیٹ پر تو میری شادی بھی ہو چکی تھی"

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 04 اگست 2025

مشہور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا، جو ہندی، تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں یکساں مقبول ہیں، نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی سابق کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ منسوب افواہوں پر وضاحت دے دی ہے۔

 

یاد رہے کہ چند سال قبل تمنا اور عبدالرزاق کی ایک جیولری اسٹور میں لی گئی تصویر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے درمیان رشتے اور شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔

 

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے تمنا نے ہنستے ہوئے کہا:"انٹرنیٹ کے مطابق تو میری عبدالرزاق سے شادی ہو چکی تھی۔ مذاق مذاق میں... عبدالرزاق!"

 

اداکارہ نے مزید کہا:"عبدالرزاق صاحب! آپ کے تو دو تین بچے بھی ہیں، معاف کیجیے گا!"


انہوں نے وضاحت کی کہ وہ صرف ایک تقریب میں شریک مہمان کے طور پر عبدالرزاق سے ملیں اور دونوں کی وہ تصویر جیولری اسٹور کی اوپننگ کے موقع پر لی گئی تھی۔

 

تمنا نے ویرات کوہلی سے منسوب پرانی افواہوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا:"مجھے افسوس ہوتا ہے، کیونکہ میں ان سے صرف ایک دن کے لیے ایک کمرشل شوٹ پر ملی تھی، اس کے بعد نہ کبھی بات ہوئی نہ ملاقات۔"

 

یاد رہے، 2010 میں ویرات اور تمنا کی ایک اشتہاری مہم کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے تعلقات کی خبریں گردش میں آ گئیں تھیں۔

 

مزید یہ کہ تمنا بھاٹیا کا نام حال ہی میں اداکار وجے ورما کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا، تاہم اطلاعات کے مطابق رواں سال کے آغاز میں یہ جوڑی علیحدہ ہو چکی ہے۔ اگرچہ دونوں نے باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن میڈیا میں ان کی جدائی کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔