اسلام آباد اور کراچی میں رات گئے بارش، مزید علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی

news-banner

تازہ ترین - 05 اگست 2025

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھار بارش ہوئی، جبکہ کراچی میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی دیکھنے میں آئی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

 

ادھر سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔