طوفان فلورِس نے برطانیہ میں تباہی مچا دی، 43 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم
تازہ ترین - 05 اگست 2025
اسکاٹ لینڈ سمیت برطانیہ کے مختلف حصے طوفان ’فلورِس‘ کی شدید لپیٹ میں آ گئے، جہاں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے پیر کی شب 43 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع کر دی۔
طوفان کے باعث فضائی، ریلوے اور سمندری آمد و رفت شدید متاثر ہوئی، جب کہ ایڈنبرا میلٹری ٹیٹو اور فرنج بائے دی سی جیسی کئی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ شمالی اسکاٹ لینڈ اور دیگر علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور متعدد گاڑیاں الٹ گئیں۔
نیٹ ورک ریل اسکاٹ لینڈ کے مطابق، ریلوے ٹریکس سے ملبہ ہٹانے کا کام منگل کی صبح تک جاری رہے گا، تاہم طوفان کے بعد بھی موسم کی صورتحال غیر یقینی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں "زندگی کے خطرے" سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو درختوں، ساحلی علاقوں اور جنگلات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کیلڈونین فیری سروس نے بھی خراب موسم کے باعث متعدد ٹرپ منسوخ کر دیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، اس طوفان کے بعد اگست 2025 میں برطانیہ میں آنے والے طوفانوں کی تعداد 6 ہو چکی ہے۔
دیکھیں






