اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، شہری زندگی مفلوج
تازہ ترین - 06 اگست 2025
اسلام آباد میں گزشتہ رات سے جاری موسلا دھار بارش نے شہر کا نظامِ زندگی بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی نے نالوں میں شدید طغیانی پیدا کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال نے جنم لیا ہے۔
بھارہ کہو، سواں، چک شہزاد، بحریہ انکلیو اور پی ایچ اے سوسائٹی جیسے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔ خاص طور پر چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں خطرناک حد تک پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جبکہ نیو چھٹہ بختاور کی گلی نمبر 6 سے 11 مکمل طور پر زیرِ آب آ چکی ہیں۔
شہری گھروں میں محصور ہو گئے ہیں، معمولات زندگی مفلوج ہو چکے ہیں، اور متاثرہ افراد نے ریسکیو اداروں اور حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی نے شہریوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
دیکھیں






