اسلام آباد میں بارش، بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
تازہ ترین - 07 اگست 2025
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر مزید تیز بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ باقی تمام دریا اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔
دیکھیں






