موسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر، متعدد پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار
تازہ ترین - 07 اگست 2025
اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر شدید موسم کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کم از کم 21 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ریکارڈ کی گئی، جبکہ ریاض، ابوظہبی، مسقط، باکو اور دوحہ سے آنے والی پروازوں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا رہا۔
موسمی رکاوٹوں کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں 1 سے 2 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو خراب موسم کے باعث فیصل آباد موڑ دیا گیا۔
اسی طرح کراچی سے لاہور کی ایک پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو کر دوپہر 12:30 بجے روانہ ہوئی، جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
لاہور ایئرپورٹ پر بھی صورتحال مختلف نہ رہی، جہاں کوالالمپور سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اور 7 پروازیں 1 سے ساڑھے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔
دیکھیں






