علی رضا اور انمول بلوچ کی شادی کی افواہیں، حقیقت سامنے آگئی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 07 اگست 2025

حال ہی میں مشہور ڈرامے میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والی جوڑی، علی رضا اور انمول بلوچ کی اسکرین پر کیمسٹری نے ناظرین کو دیوانہ بنا دیا۔ مداحوں نے دونوں کو نہ صرف اسکرین پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

 

تاہم، انمول بلوچ نے اپنی شادی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

 

اداکار علی رضا نے بھی ایک معروف فیشن ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’انمول میری اچھی دوست ہے اور ہمارا رشتہ صرف دوستی تک محدود ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ان کی شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور وقت آنے پر دیکھیں گے کہ شوبز انڈسٹری سے ہی شریکِ حیات کا انتخاب کرنا ہے یا نہیں۔