فلک شبیر اور ابرارالحق نے کیریئر میں رکاوٹ ڈالی، سڈ ریپر کا انکشاف

انٹرٹینمنٹ - 08 اگست 2025
پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور ریپر سڈ ریپر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں مشہور گلوکار فلک شبیر اور ابرارالحق نے ان کے میوزک کیریئر میں رکاوٹیں ڈالیں۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 5 سے 6 سال قبل وہ فلک شبیر کے ساتھ پارٹی تھیم گانوں پر پرفارم کرتے تھے، مگر فلک کے منیجر ڈی جے میک ان گانوں سے منع کرتے، کنسرٹس کے دوران مائیک بند کروا دیتے اور دھمکیاں دیتے۔
سڈ ریپر کے مطابق فلک شبیر نے خود ان کے لیپ ٹاپ سے گانے حذف کیے اور شوز منسوخ کروا دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے فنکار بعض اوقات دوسرے کو شہرت حاصل کرتا دیکھ غیر محفوظ ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابرارالحق کے ساتھ بنایا گیا ہٹ گانا "بدو بدی" ری مکس کے باوجود، ابرار نے ایک انٹرویو میں انہیں پہچاننے سے انکار کر دیا۔