موت کا ڈر نہیں تھا، کلمہ پڑھ لیا تھا، اپنے آخری پیغام میں عدنان صدیقی نے کیا لکھا تھا سب بتا دیا

انٹرٹینمنٹ - 17 جون 2025
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ ماہ وہ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں سوار تھے، جو خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچی۔ اس ہولناک لمحے کے دوران ان کے ذہن میں صرف یہی خیال آیا کہ اگر میری موت لکھی جا چکی ہے تو میں اسے قبول کرتا ہوں، لیکن خواہش ہے کہ موت تکلیف دہ نہ ہو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جہاز میں بیٹھے بیٹھے انہوں نے ایک آخری پیغام لکھا جس میں اپنی اہلیہ اور بچوں کو خدا حافظ کہا۔ میں صرف یہی دعا مانگ رہا تھا کہ اللہ مجھے ایسی اذیت ناک موت نہ دے، بلکہ میں سکون سے دنیا سے رخصت ہونا چاہتا ہوں، بغیر کسی کو دکھ دیے۔
واضح رہے کہ 24 مئی کو ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش اور موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، اس دوران کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائنز کی پرواز بھی حادثے سے بال بال بچی تھی۔