علیزے شاہ کی نئی ویڈیو نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

انٹرٹینمنٹ - 10 اگست 2025
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی تازہ ویڈیو ایک بار پھر تنقید اور بحث کا مرکز بن گئی ہے۔ متنازع انداز اور بیانات کے لیے مشہور اداکارہ نے ماضی میں کئی ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، تاہم حالیہ دنوں وہ سابق ساتھی اداکارہ منسا ملک سے تنازع اور سینئر گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ ریمپ واک کے دوران پیش آنے والے واقعے پر کھل کر گفتگو کے باعث خبروں میں رہیں۔
اب ایک نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جس میں ایک شخص انہیں کھانا کھلا رہا ہے اور اس کا ہاتھ واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ شخص علیزے شاہ کا قریبی دوست یا ممکنہ بوائے فرینڈ ہو سکتا ہے، جن کے ساتھ ان کی تصاویر پہلے بھی وائرل ہو چکی ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے اسے غیر ضروری قرار دیا، کچھ نے ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ وہ معصوم دعا نہیں رہیں جو ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں نظر آئی تھیں۔