’ٹائی ٹینک‘ میں جیک کا کردار میتھیو مک کوناہے کو کیوں نہ ملا؟

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 10 اگست 2025

جیمز کیمرون کی تحریر و ہدایت کردہ 1997 کی شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک، جو 1912 کے مشہور بحری حادثے پر مبنی تھی، نہ صرف ایک یادگار رومانوی سانحہ قرار پائی بلکہ دنیا بھر میں 2.2 ارب ڈالر سے زائد کما کر تاریخ کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہوئی۔ فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ نے جیک اور روز کے کردار ادا کیے، لیکن دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ڈی کیپریو اس کردار کے پہلے انتخاب نہیں تھے۔

 

ابتدا میں مرکزی کردار کے لیے اداکار میتھیو مک کوناہے کو چنا گیا تھا، مگر ان کا جنوبی امریکی لہجہ جیمز کیمرون کو پسند نہ آیا۔ آنجہانی پروڈیوسر جون لینڈاؤ نے اپنی آنے والی کتاب دی بگر پکچر میں لکھا کہ کیمرون نے مک کوناہے سے لہجہ بدلنے کو کہا، لیکن انہوں نے صاف انکار کر دیا اور کہا: "یہ بالکل ٹھیک ہے، شکریہ"۔ اس کے بعد انہیں فلم سے الگ کر دیا گیا۔

 

میتھیو مک کوناہے نے بعد میں ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ کردار کے لیے پرجوش تھے، یہاں تک کہ کیٹ ونسلیٹ کے ساتھ اسکرین ٹیسٹ بھی کیا اور سب نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ مگر بالآخر کردار لیونارڈو ڈی کیپریو کے حصے میں آ گیا۔