اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان، سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع

news-banner

تازہ ترین - 12 اگست 2025

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

 

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور قریبی ندی نالوں میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے، جبکہ مون سون بارشوں کا ساتواں سلسلہ 13 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔