گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ آزادی تقریب میں بھگدڑ، عاطف اسلم کی پرفارمنس معطل

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 12 اگست 2025

کراچی کے گورنر ہاؤس میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے شاندار پرفارمنس پیش کی، تاہم دورانِ کنسرٹ بھگدڑ مچنے کے باعث انہیں گانا روکنا پڑا۔

 

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خود اسٹیج پر آکر صورتحال سنبھالی اور کہا کہ "کیا میری بہنوں کی حفاظت کے لیے بھائی کم ہو گئے ہیں؟ کیا بھائی اپنی بہنوں کا تحفظ نہیں کر سکتے؟" انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی کہ کسی شریک مہمان کے ساتھ سخت رویہ نہ اپنائیں اور تمام معاملات پیار و محبت سے حل کیے جائیں۔

 

ادھر تقریب میں شریک صحافیوں نے انتظامات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے پروگرام میں ان کے لیے محض 10 کرسیاں رکھی گئیں۔ طنزیہ انداز میں انہوں نے کہا کہ اگر گورنر ہاؤس کے پاس کرسیوں کا بجٹ نہیں تو ہم فراہم کر سکتے ہیں، مگر آئندہ تقریبات میں صحافیوں کے لیے مناسب سہولت ہونی چاہیے۔