ورلڈ گیمز اسنوکر سیمی فائنل میں محمد آصف ناکام، برانز میڈل کی دوڑ میں شامل
کھیل - 13 اگست 2025
پاکستان کے محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر کے سیمی فائنل میں شکست کھا گئے۔ عالمی نمبر 14 چین کے ژاؤ گیوڈونگ نے آصف کو دو، صفر سے ہرایا۔
سیمی فائنل میں ناکامی کے بعد محمد آصف اب برانز میڈل کے لیے آج دوپہر ہونے والا میچ کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ ورلڈ گیمز کی تاریخ میں پاکستان صرف ایک میڈل جیت سکا ہے، جو 2001 میں شوکت علی نے اسنوکر میں برانز میڈل کی صورت میں حاصل کیا تھا۔
دیکھیں






