اسلام آباد کے کراٹے کھلاڑیوں کا شاندار کارنامہ، آل پاکستان یوتھ کراٹے چیمپئن شپ میں 8 میڈلز کا حصول
کھیل - 13 اگست 2025
لاہور میں 8 اور 9 اگست 2025 کو پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والی پہلی آل پاکستان یوتھ کراٹے چیمپئن شپ میں اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ، 2 سلور اور 4 برانز میڈلز جیت لیے۔
گولڈ میڈلز اسلام آباد کی حریم فاطمہ اور محمد عبداللہ کے حصے میں آئے، جبکہ آلیان اور زوہیب عرفان نے سلور میڈلز اپنے نام کیے۔ برانز میڈلز جیتنے والوں میں عبدالرحمن، محمد معید، مشال عظیم اور طیبہ علی شامل ہیں۔
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد عدنان اسلم اور صدر عدیل احمد نے اس کامیابی پر کھلاڑیوں اور کوچز پرویز اقبال، خرم شہزاد اور نواز خان کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے اسلام آباد کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔
دیکھیں






