پاکستانی نژاد برطانوی ماہ نور چیمہ کے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی، چار عالمی ریکارڈ قائم

news-banner

کھیل - 15 اگست 2025

لندن کی 18 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کارکردگی دکھا کر چار نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیے۔ اس سے قبل، وہ اپنے جی سی ایس ای نتائج کے ساتھ مجموعی طور پر چھ عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو دنیا بھر میں کسی بھی اسکول کے طالب علم کے لیے منفرد اعزاز ہے۔


ماہ نور کو طب کی تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا ہے، جسے وہ اپنی بچپن کی خواہش کی تکمیل قرار دیتی ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین کی قربانیوں کو دیا، جو 2006 میں انہیں لاہور سے برطانیہ لے آئے۔


تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ وہ موسیقی میں ڈپلومہ، اداکاری اور پبلک اسپیکنگ میں گولڈ میڈلز، اور عالمی آئی کیو سوسائٹی ’مینسا‘ کی رکنیت بھی رکھتی ہیں۔


سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف نے ان کی شاندار کامیابی پر انہیں ’قوم کی بیٹی‘ قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔