والد کے انتقال کے اگلے روز پرفارمنس، عاطف اسلم پر ملے جلے ردعمل

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 15 اگست 2025

معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے صرف ایک دن بعد جشنِ آزادی کی تقریب میں اسٹیج پرفارمنس دی، جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔


کچھ صارفین نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مالی مفادات نے انہیں یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا، جبکہ دیگر نے عاطف کے پیشہ ورانہ عزم اور وعدے کی پاسداری کو سراہا۔


کئی صارفین کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ جب ایڈوانس ادائیگی وصول کر لیتے ہیں تو کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں ہوتا، جبکہ کچھ کا خیال تھا کہ ایسے حالات میں تقریبات ملتوی کی جا سکتی ہیں تاکہ ذاتی غم کو وقت دیا جا سکے۔


واضح رہے کہ عاطف اسلم کے والد، چوہدری اسلم، لاہور میں علالت کے باعث دو روز قبل انتقال کر گئے تھے۔