کیریبئن لیگ میں نسیم شاہ کا ڈیبیو، وکٹ کے بعد منفرد جشن کا انداز وائرل

news-banner

کھیل - 15 اگست 2025

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کیریبئن پریمیئر لیگ کے اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور وکٹ لینے کے بعد جشن کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔


سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے نسیم شاہ نے انٹیگا اینڈ بربوڈا فالکنز کے خلاف 3.1 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔


آخری وکٹ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ویسٹ انڈین کرکٹر شیلڈن کارٹل کے مشہور سیلوٹ اسٹائل کی نقل کر کے شائقین کو خوش کر دیا۔