گلگت بلتستان میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے شاہراہیں بند

news-banner

اہم ترین خبریں - 15 اگست 2025

گلگت بلتستان میں مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور مڈ سلائیڈنگ سے متعدد شاہراہیں مختلف مقامات پر بند ہوگئیں۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق جگلوٹ اسکردو روڈ پر جناح نلہ، چمچو، ملوپہ اور باغیچہ سمیت چار مقامات پر دوطرفہ ٹریفک معطل ہے، جبکہ سلطان آباد پل کے قریب بھی سیلاب کے باعث آمد و رفت رک گئی ہے۔

این ایچ اے کی ٹیمیں موقع پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ بالاکوٹ، پارس اور پگھل میں ٹریفک بحال کر دی گئی ہے جبکہ جھلکھڈ میں بحالی کا کام جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق این ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں قائم کنٹرول روم سے تمام آپریشنز مانیٹر کیے جا رہے ہیں اور وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر چیئرمین این ایچ اے براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔