بالائی علاقوں میں بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ – محکمہ موسمیات

news-banner

موسم - 15 اگست 2025

 

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہے گا۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔