قدرتی گیس کے ذخائر میں کمی، طلب میں اضافہ, وزارت توانائی

news-banner

پاکستان - 15 اگست 2025

 

سینیٹ اجلاس میں وزارت توانائی کے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ قدرتی گیس کی طلب میں اضافہ اور مقامی ذخائر میں کمی ہو رہی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں ایس ایس جی سی کو مقامی گیس کی شدید قلت کا سامنا رہا۔ مالی سال 2019-20 میں گیس کی فراہمی 1083 ایم ایم سی ڈی ایف تھی جو 2023-24 میں کم ہو کر 710 ایم ایم سی ڈی ایف رہ گئی۔

سال 2020 کے بعد ایس ایس جی سی کو گیس کی فراہمی میں 34 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔