سری سانتھ کا انکشاف: دھونی مذاق میں کہتے تھے، "یہ ہر گراؤنڈ سے نئی گرل فرینڈ بنا لیتا ہے"
کھیل - 15 اگست 2025
بھارت کے سابق فاسٹ باؤلر سری سانتھ نے ایک پوڈکاسٹ میں ماضی کی دلچسپ یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے سابق کپتان ایم ایس دھونی اکثر مذاق میں کہا کرتے تھے کہ وہ ہر گراؤنڈ سے ایک نئی گرل فرینڈ بنا لیتے ہیں۔
سری سانتھ، جو 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ رہے، نے کہا کہ دھونی ان کے لیے صرف کپتان ہی نہیں بلکہ ایک دوست اور رہنما بھی تھے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کرتے تو کیریئر میں بہت بلندی حاصل کر سکتے تھے۔
ان کے سابق ساتھی روبن اُتھپا کے مطابق، دھونی ہی واحد شخص تھے جو سری سانتھ کو میدان میں قابو میں رکھ سکتے تھے، جبکہ اُتھپا نے ان کے آؤٹ سوئنگرز کو بھارت کی بہترین گیندوں میں شمار کیا۔
دیکھیں






