واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی پر سکھوں کا بھرپور احتجاج، سفارتخانہ گھیرے میں
دنیا - 16 اگست 2025
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی سفارتخانے کے باہر بڑی تعداد میں سکھ مظاہرین جمع ہوئے اور عمارت کا گھیراؤ کر لیا۔ یہ احتجاج خالصتان تحریک کے حامیوں نے منظم کیا جس نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے خالصتان کے پرچم لہرائے، بھارت مخالف نعرے لگائے اور ’ڈاؤن وِد انڈیا‘ اور ’مودی قاتل ہے‘ جیسے شعار بلند کیے۔ مظاہرین نے بھارتی پرچم کو پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے احاطے میں پھینک دیے۔
صورتحال کشیدہ ہونے پر سفارتخانے کے عملے نے پولیس کو طلب کیا جو کئی گھنٹوں تک موقع پر موجود رہی۔
خالصتان کونسل کے صدر ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے شرکاء سے خطاب میں اعلان کیا کہ ’خالصتان ریفرنڈم‘ 17 اگست کو واشنگٹن میں ہوگا، جس میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ احتجاج عالمی سطح پر خالصتان تحریک کے بڑھتے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے اور بھارت کے لیے ایک نیا سفارتی چیلنج بن کر سامنے آ سکتا ہے۔
دیکھیں






