محکمہ موسمیات کا وارننگ: مختلف علاقوں میں تیز بارش اور طغیانی کا خطرہ
موسم - 16 اگست 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور آنے والے اوقات میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
چند پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش اور مقامی/برسات کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی موجود ہیں۔
شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ میں شام و رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دیکھیں






